اتوار 25 اپریل 2021ء روزنامہ امت کراچی
قندهار پر کنٹرول کی طالبان تیاری
صوبے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے
پشاور ( رپورٹ : محمد قاسم افغان طالبان نے قندھار پر کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق طالبان قیادت نے امریکی انخلا کے ساتھ ہی صوبے پر تنے کیلئے جنگجوؤں کو حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے قدهار پر قبضے سے دارالحکومت کابل پر قبضے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ طالبان ذرائع کے مطابق وہ قندھار میں امریکی فوج کے انخلاء کو ڈاکوؤں کے لئے نہیں چھوڑ سکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ بیس سالوں سے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر کے لوگوں کولوٹا ہے۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی امریکہ سے 8 ارب لاگت سے تعمیر قندهار ائیر میں حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ۔
Comments
Post a Comment